ملتان(نمائندہ جنگ)فیس بک دوستی یا اغوا؟ کراچی سے ملتان آنیوالی 16سالہ لڑکی کو اسکے والد کے حوالےکردیا گیا،تفصیل کے مطابق منگل کے روز لاڑی اڈا بس سٹاپ سے ٹریفک وارڈن نے لڑ کی کو چائلڈ پروٹیکشن آفس پہنچایا ،جہاں لڑکیوں کی رہائش کی سہولت میسر نہ ہونے کی بدولت ادارے نے علیشا کو دارالامان میں منتقل کردیا تھا ، لڑکی کراچی کے ایک مدرسے میں نویں جماعت کی طالبہ ہے اور گھر میں والد کی طرف سے موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ناراض ہوکر ملتان آگئی جہاں سے وہ مظفر گڑھ میں رہائش پذیر اپنے رشتہ داروں کے گھر جانا چاہتی تھی،ٹریفک وارڈن سے راستہ پوچھا تو اس نے اسے چائلڈپروٹیکشن کے حوالے کردیا ،جسےعدالت میں پیش کیا گیا اور اسکے والدین سے رابطہ کرکے انھیں اطلاع دی،لڑکی کے والد اسحاق نے میڈیا کو بتایا کہ یہ تمام افواہیں سراسر جھوٹی ہیں کہ اسکی بیٹی علیشا فیس بک پر کسی لڑکے سے دوستی کی وجہ سے گھر سے بھاگ کر ملتان آئی جبکہ ہمارے گھر میں انٹرنیٹ ہی نہیں ہے ۔