• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں میٹرو منصوبہ مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

Metro Construction Complete In Multan Pm Will Inaugurate
مدینتہ الاولیا ملتان میں حکومت کی جانب سے ایک بڑا میٹرو منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکاہے اورکچھ دنوں کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف اس منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔

میٹرو منصوبے کا روٹ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہارانوالہ تک ہے جس کی لمبائی 18 اعشاریہ 5 کلومیٹر تک ہے ، انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کو بھی میٹرو روٹ کا وزٹ کرایا گیا ۔

چیف انجینئر پروجیکٹ صابر سدوزئی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے پر 28 ارب 88 کروڑ 10 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں،اس روٹ پر 21 اسٹیشن اورایک انڈر پاس بھی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے اس پروجیکٹ کو لاہور اور اسلام آباد سے بہتر منصوبہ قرار دیا ۔

اس منصوبے کی تکمیل سے ملتان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ماہانہ لاکھوں افراد اس منصوبے سے سستی سفری سہولت سے فائدہ بھی اٹھائیں گے ۔
تازہ ترین