عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے فیصلےکاوقت قریب آرہاہے،ن لیگی وزرا کے اعصاب جواب دے رہے ہیں۔ ن لیگ کےوزراکی زبان بگڑتی جارہی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ملک کا تاریخی کیس لگاہے،کرپشن کا راستہ رُک گیا توجمہوریت مضبوط ہوگی،عوام کا اعتماد بلند ہوگا۔کسی طالع آزما کوہمت نہیں ہوگی کہ وہ جمہوریت کومیلی نظرسےدیکھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو استثنا نہیں مانگنا چاہیے،مریم نوازکےوکلا بھی دلائل دیں گےتودودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا،پیرمنگل تک مریم نواز کے وکلا بھی اپنے دلائل دیں گے۔توقع ہےاس ماہ کے آخر تک کیس کا فیصلہ آجائےگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسمبلی مادرپدرآزادہےکہ جہاں آپ جو چاہیں بولیں؟