کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دو نوں دھڑوں نے اپنے الگ، الگ انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا جس سےپاکستان اسپورٹس بورڈ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے موجودہ صدر دودا بھٹو کے حمایت یافتہ گروپ نے اپنے الیکشن کرانے کیلئے جنرل باڈی کا اجلاس 26جنوری کو پشاور میں طلب کیا ہے جس پر سندھ کے ایک صوبائی وزیر کی حمایت یافتہ فیڈریشن کے دوسرے دھڑے نے بھی الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے 22 جنوری کو کراچی میں فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا اور حیران کن طور پر دونوں دھڑوں نے اپنے الیکشن کے عمل کو دیکھنے کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو اپنا نمائندہ بھیجنے کی درخواست بھی کر دی ہے۔