• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ؛شیخ برادری کے افراد کا اسپتال کے باہر مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے رہائشی شیخ برادری کے افراد نے سول اسپتال کے ڈاکٹرز کے خلاف اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت سماجی رہنماؤں اشفاق بھٹی، ثناء اللہ مہر و دیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سائیٹ ایریا کے رہائشی شخص نثار شیخ کو آنت میں تکلیف کے باعث سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹرز نے اس کا آپریشن کیا، آپریشن غلط ہونے کی وجہ سے نوجوان کی تکلیف بڑھ گئی ہے اور ڈاکٹروں نے اس کے مزید چار آپریشن بھی کئے لیکن نوجوان کی حالت بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوگئی ہے ، مریض کے ورثاء غربت کے باعث اس کا علاج نہیں کراسکتے ہیں ، واقعے کے خلاف محکمہ صحت کو شکایت کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج بھی کیا گیا ہے لیکن تاحال اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ دار ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کر کے مریض کا درست علاج کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔
تازہ ترین