بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی ریسکیو1122کے نوجوان جذبہ حب الوطنی سرفروشی سے معمور ہوکر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑنے گذشتہ روز ڈویژنل ہیڈ کواٹر پر ایک تقریب ویل ریسکیوکنویں میں ڈوبے ہوئے لوگوں کو نکالنے والے ریسکیوئرز نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہےگذشتہ دنوں ہیڈ راجکاں میں کنویں کی مرمت کے دوران دو مزدور وں کو ریسکیو 1122 کے نوجوانوں نے کنویں میں کے پانی میں جاکر باہر نکالا۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑنے اعلی کارکردگی دیکھانے والے ان ریسکیوئرز نوجوانوں کو اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نواز۔