سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) 50 لٹر شراب برآمد کرکے 10افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ گھنٹہ گھر چوک سے پولیس نے دوران گشت خلیل سے5لٹر شرا ب اور بھیڈپلی سے نوید سے5لٹر شراب، تھانہ مراد پور کے علاقہ کوٹلی بہرام سے علی حسن اور عبدالنان سے10لٹر شراب اور گوہد پور سے طلال سے5لٹر شراب، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ موضع لال پور سے خلیل سے4لٹر شراب، چک رومالہ کے شمس دین سے5لٹر شراب،تنظیم سے4لٹر شراب اور جیسروالہ سے شجاع عباس سے5لٹر شراب، ندیم سے4لٹر شراب اور منڈیکی گوارئیہ سے ظہیر سے3لٹرشراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔