سرگودھا، شاہ پور صدر(نامہ نگاران) ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا رانا زاہد اقبال نے ڈسڑکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری عبدالغفورانجم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وحیدخان،علی امیر شاہ، مجسٹریٹ درجہ اول بلال منیر وڑائچ ، ممتاز اسٹینو اور دیگرجیل آفیسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل سیشن جج سرگودہا رانا زاہد اقبال نے سول جج شاہ پور محمد ظریف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سیف اللہ گوندل، میڈیکل آفیسر محمد افتخار اور دیگر عملہ موجود تھا انہوں نے دونوں جیلوں کی بارکوں میں جا کر قیدیوں اور حوالاتیوں سے ان کے مسائل معلوم کئے۔ جیل ہسپتالوں میں طبی سہولیات کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات بھی دیکھے اور اطمینان کا اظہار کیا۔رانا زاہد اقبال نے سرگودھا جیل میں معمولی مقدمات میں قید 11 قیدیوں کی رہائی کا حکم بھی دیا۔