• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ : فائرنگ سے دلہن کا بہنوئی جاں بحق

Gujranwala Brother Of The Bride Was Killed In Firing
گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک شادی ہال کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں دلہن کا بہنوئی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا ،جہاں میرج ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس سے دلہن کا بہنوئی زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق شادی ہال کےباہرکارمیں سوارملزمان نےفائرنگ کی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین