شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری نے اے سی شبیر حسین بٹ اور ڈاکٹر کاشف نبیل کے ہمراہ فیصل آبادروڈ اورلاہور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بارمولین شدہ دودھ فروخت کرنے والے گوالے منیر احمد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرواکے برآمد ہونیوالے پانچ من دودھ ضائع کردیا، اسی طرح اس ٹیم نے جوئیانوالہ موڑ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین قصابوں کو مضر صحت گوشت فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 20کلو گوشت برآمد کرکے تلف کردیا اس کے خلاف بھی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔