سرگودھا (نمائندہ جنگ) بیت المال کے مرکزی دفتر پر منتخب ہونیوالے بلدیاتی نمائندوں کے قبضے کے بعد بیت المال سے امداد لینے والے افراد دربدر ہوکر رہ گئے۔ بیت المال کے دفتر کو تالے لگ گئے عملہ دربدر ہوگیا جس کی وجہ سے امداد لینے والے افراد امداد کے حصول کیلئے دفتر کی تلاش میں پھر رہے ہیں۔ چیئرمین بیت المال عرفان اللہ ثنائی کا کہنا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے تاکہ بیت المال سے امداد لینے والے افراد کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔