ملتان(سٹاف رپورٹر)جعلی الیکٹرونکس اشیاء فروخت کرنے والے تاجرقانونی تکنیکی موشگافیوں کی وجہ سے جیل جانے سے قبل رہا کر دئیے گئے یاد رہے کہ قبل ازیں ایف آئی اے حکام نےحسین آگاہی میں جعلی ٹریڈمارک سے الیکٹرونکس اشیاء فروخت کرنے والےمراکز گزشتہ روز ریڈ کیا تھا جس میں 5 افراد کو گرفتار کرکے مقامی حوالات میں رکھا گیا تھا ذرائع کے مطابق دو تاجروں کو رات گئے رہا کر دیا گیا تھا اور باقی افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں وکلاء کی بڑی تعداد پیش ہوئی اور فاضل جج نے قانونی تکنیکی نقائص کی وجہ سے تاجروں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا ہے۔