گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد آصف نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے تمام اضلاع کے ڈ پٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں سیلاب سے نمٹنے کے سلسلہ میں ریسکیو اینڈ ریلیف ‘ مشینری و آلات او ر ٹرانسپورٹ سے متعلق تفصیلات پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو25 فروری تک فراہم کریں تاکہ آئندہ کسی بھی جگہ سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر مقامی طو رپر بروقت اقدامات برو ئے کار لائے جا سکیں۔ وہ دفتر میں ریونیو ریکوری کے سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈ پٹی کمشنرز سے ایک اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر گوجر انوالہ محمد عامر جان ‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رانا منظور حسین و دیگر افسران کمشنر آفس میں شریک تھے۔