گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ترکی میں اغواء کاروں سے بازیاب ہونے والے 4نوجوانوں میں سے 3کو ایف آئی اے گوجرانوالہ نے ایف آئی اے عدالت پیش کروا دیا جہاں فاضل جج ملک اللہ یار بھٹی نے اغواء کاروں کے تشدد سے بازیاب ہونے والے 3نوجوان عابد ، ذیشان اور عدیل کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا فاضل جج نے ان تینوں نوجوانوں کو جیل بھجواتے وقت جیل حکام کو ہدایت دی کہ تشدد زدہ نوجوانوں کا خیال رکھا جائے اور ان کو جیل میں اچھا ماحول فراہم کیاجائے ۔