• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور ،قرآن کنونشن میں حفاظ طلبہ کی دستار بندی کی تقریب

بہاولپور(سٹی رپورٹر)  وزیرمملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ وفاق کی تمام اکائیوں میں یکساں قومی سوچ پیدا کرنے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ”قومی نصاب کونسل“کاقیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں صوبوں کی رائے سے یکساں نصاب تعلیم پر کام جاری ہے۔ وہ کرافٹ بازار ہال میں مقا می  سکولز کے زیر اہتمام قرآن کنونشن میں حفاظ طلباء و طالبات کی دستار بندی کی تقریب میں خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ نصاب میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک ملک بھر میں سرکاری اورنجی سکولوں میں قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم اور چھٹی سے بارہویں تک قرآن پاک کا ترجمہ نصاب کاحصہ بنایاجارہاہے۔اس کے علاوہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کوبھی پرائمری کی سطح سے نصاب میں شامل کیاجارہاہے ، تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید ذیشان اختر،عدنان فیصل،قاری عارف مستعقیم قاری محمد اصغر علی نے بھی خطاب کیا آخرمیاں بلیغ الرحمن اور ڈاکٹر سید وسیم اخترنے حافظہ نور القمر،حافظ عبدالرحمن حافظہ وائنا رؤف،حافظ طلحہ رؤف،حافظ فصیح الدین قمر،حافظ عبدالرحمن لیاقت کی دستار بندی کی۔
تازہ ترین