• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف دور میں جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائےگا،ر ادریس احمد

سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ) مشرف کے دور آمریت میں جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائےگا۔ پاکستان میں جمہوریت ہی استحکام اور ترقی کی علامت ہے۔ جس کا تسلسل برقرار رکھا جائےگا۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ادریس احمد باجوہ ایڈووکیٹ نے موضع لدھڑ میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی جائےگی اور وہ لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ اگر ملکی ترقی کا سلسلہ یونہی چلتا رہا تو 2018ءکے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)ریکارڈ کامیابی حاصل کرےگی۔
تازہ ترین