گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک جانیوالے 2افراد کو ایف آئی اے گوجرانوالہ نے میڈیکل کاؤنٹر پر میڈیکل فٹنس چیک کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ،شعیب انور اور قمر زمان ایجنٹوں کے ذریعے براستہ شارجہ امریکہ جارہے تھے کہ سمبڑیال ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نےانہیں گرفتار کر لیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایجنٹوں کو20لاکھ روپے دے چکے ہیں اور براستہ شارجہ امریکہ جارہے تھے جنہیں ایف آئی اے نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔