گوادر ( اکبرجندانی/نامہ نگار ) گوادر میں پانی بحران جاری ہے۔ صوبائی حکومت نے تاحال فنڈز کی منظوری نہیں دی ہے، پورٹ سٹی گوادر اور اس کے نواحی علاقوں جیونی ، پشکان ، سربندن اور نگور میں طو یل خشک سالی کی وجہ سے آنکاڑہ ڈیم کے خشک ہونے کے بعد پانی بحران کو تقر یباً ایک ماہ مکمل ہوچکاہے جس کے بعد پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لےئے واٹر ٹینکر کے ذریعے میرانی ڈیم سے پانی کی سپلائی جاری ہے تاہم اس حوالے سے انکشافکیا گیا ہے کہ کہ صوبائی حکومت نے تاحال فنڈز کی منظوری نہیں دی ہے اور نہ ہی رقم جاری ہوسکا ہے واضح رہے کہ گوادر میں پانی بحران کے جنم لینے کے بعد صوبائی حکومت ہنگامی اقدامات کا پرجوش اعلان بھی کرچکی ہے مگر دوسری جانب فنڈز کی عدم منظوری اور عدم اجراء نے صوبائی حکومت کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے اگر صوبائی حکومت نے اسی طرح سر د مہری کا مظاہر ہ کیا تو ہنگامی اقدامات کے تسلسل میں ٹہراؤ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔