• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ، سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو بلیک میل کرنیوالاجعلی وزیرتعلیم گرفتار

مردان ( نمائندہ جنگ )مردان پولیس نے جعلی وزیرتعلیم کو گرفتار کرلیا اصل وزیر ان دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے تھانہ جبر کے قریبی علاقہ شنکر کے رہائشی طارق ولد عبدالقادر پر الزام ہے کہ وہ خود کو وزیرتعلیم ظاہر کرکے مختلف سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو بلیک میل کررہاتھا اور حالیہ این ٹی ایس ٹیسٹوں میں بھی بطور وزیرسفارشیں  کرنے کا ڈھونگ رچایا تھاتاہم گذشتہ روز پولیس کے ہتھے چڑھ گیا معلوم ہواہے کہ مبینہ جعلی وزیر میڈ کے کاروبار سے وابستہ ہے پولیس نے دفعہ 419,171اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے یادرہے کہ صوبے کے وزیرتعلیم محمد عاطف خان ان دونوں بیرون ملک دورے پر ہیں ۔ 
تازہ ترین