سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے لال مشائخ کے رہائشی جونیجو برادری کے افراد نے نوجوان کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت سلیم احمد، زاہد علی جونیجو ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 16نومبر 2016 کو نوجوان ارشاد علی کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے تھے جس کی بازیابی کے لئے ملزمان کی جانب سے تاوان طلب کیا جارہا ہے، جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس بھی نوجوان کی بازیابی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔ہماری پولیس کے بالا حکام سے اپیل ہے کہ نوجوان کو جلدسے جلد بازیاب کرایا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔