گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جماعت اہلسنت اور سنی اتحاد کونسل کے راہنماؤں کا اجلاس مولانا محمد خالد حسن مجددی کی زیر صدارت منعقدہوا ،جسمیں علماء کرام نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ علماء اہلسنت کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیا کر نے اور جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما علامہ مفتی فضل الرحمٰن اوکاڑوی کیخلاف بلاجواز جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ڈی پی او کاڑہ فیصل رانا کو معطل کیا جائے ،اگر فیصل رانا کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو پھر 27جنوری کو پنجاب بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا۔