عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا ہاتھی وہیں کا وہیں کھڑا ہے،اس ہفتے کیس اہم دوراہے پر آسکتا ہے۔
پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی وکیل شواہد پیش نہ کرسکےتو کیس سنجیدہ ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطری خط سنی سنائی باتیں ہیں اور اس خط کی کوئی حیثیت نہیں،قومی امنگوں کےعین مطابق کرپشن کےخلاف گھیرا تنگ ہوگا۔