دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے ہراکر سیریز دو۔ صفر سے اپنے نام کرلی ۔
کرائسٹ چرچ میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلادیشی ٹیم نیوزی لینڈ کے354 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں صرف 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
محمود اللہ 38 اور سومیا سرکار 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ ٹرینٹ بولٹ ،ساؤدھی اور نیل وگینر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
نیوزی لینڈکو میچ جیتنے کے لئے 109رنز کا ہدف ملا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔
کیوی ٹیم بنگلادیش کو دو صفر سے ہرا کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئی جبکہ پاکستان ٹیم چھٹی پوزیشن پرچلی گئی۔