ملتان(سٹاف رپورٹر) انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن(ان لینڈ ریونیو) ملتان اور پولیس کی بھاری نفری نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پر دو پیپر ملوں پر ھاپہ مار کر ریکارڈ،کمپیوٹر،لیجر سمیت دیگر متعلقہ سامان قبضہ میں لے لیا ہے۔ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن(ان لینڈ ریونیو) ملتان یاسر علی خان کو مخبری ہوئی کہ میاں چنوں کی 2بڑی پیپر ملوں میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کر کے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔اس پر ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی نے ڈپٹی ڈائریکٹرعرفان خان ترین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران یوسف کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دیں ،ن ٹیموں نے میاں چنوں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ملکر کارروائی کی اور دونوں پیپر ملوں پرچھاپہ مارکرریکارڈ،کمپیوٹر،لیجر سمیت دیگر متعلقہ سامان قبضہ میں لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ تمام سامان انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ملتان آفس منتقل کر کے چھان بین کاکام شروع کردیاگیاہے۔