ملتان ( لیڈی رپورٹر) سول سوسائٹی فورم ملتان کے کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ ملتان سٹریٹ کرائمز ، سیوریج کے نظام کی بدحالی اور میٹرو روٹ پر روڈ کراسنگ کے طویل فاصلوں کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بن چکا ہے اور عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے ان دیرینہ مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کے احکامات دیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم ملتان کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ڈاکٹر ہمایوں شہزاد ، عابدہ حسین بخاری ، رخسانہ محبوب ، مطلوب حسین بخاری ہمراہ تھے ۔