ملتان میں میٹرو بس منصوبہ کی تکمیل ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ میں ہوئی ،منصوبے پر28 ارب 88 کروڑ اور 10 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔
مدینتہ الاولیا ملتان میں میٹرو بس منصوبہ مئی 2015 میں شروع ہوا ، اس منصوبہ کی تکمیل ایک سال میں مکمل ہونا تھی لیکن اراضی کے حصول اور بیرون ملک سے درآمد کئے والے آلات اور سامان میں درپیش مسائل کی وجہ سے یہ منصوبہ چھ سے سات ماہ تک تاخیر کا شکار رہا ۔اس ڈیڑھ سال کے عرصہ میں شہری سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ، سیوریج اور سوئی گیس کی بندش جیسے مسائل سے دوچار رہے ۔
منصوبے کی تکمیل کے دوران 9 افراد کو اپنی جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑا جبکہ شہریوں کو کئی مشکلات کا بھی سامنا رہا ۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق میٹرو بس منصوبہ مختص کی گئی رقم میں ہی مکمل کر لیا گیا ، تاہم مدنی چوک پر اہل علاقہ کے مطالبہ پر تعمیر کیے جانے والے برج سے لاگت میں کچھ اضافہ ہوا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ کی تکمیل کے بعد ملتان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔