• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں‘ فضل الرحمان خلیل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) تحریک دفاع حرمین شریفین کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے دورہ سے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوئے‘ عالمی عسکری اتحادکی قیادت پاکستان کے حصے میں آنا اعزاز کی بات ہے۔ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ پاکستانی عوام کا سعودی عرب سے رشتہ عقیدے اور ایمان کا ہے‘ جس پر بدلتے حالات اثرانداز نہیں ہوسکتے۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم نے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور پائیدار بنانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔ آج امت اسلامی کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تائید کرتے ہیں۔پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ 
تازہ ترین