• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا شیخوپورہ میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے تحریک کااعلان

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق کی معاونت سے ضلع بھر میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کی تحریک چلانے کااعلان کیا ہے، یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید باسط علی نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ووٹرز آگاہی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ ملک کی کُل آبادی کا55 فیصد ہونے کے باوجود خواتین ووٹرز کی تعداد قدرے کم ہے اس موقع پر ووٹرزآ گاہی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ الیکشن کے حوالے سے دیئے گئے عداد و شمار کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں کُل رجسٹرڈ ووٹ 1548865 ہیں جن میں سے 909956 مرد ووٹرز جبکہ 638909 خواتین ووٹرز ہیں ۔ اس واضع فرق کو مٹانے کے لئے خواتین ووٹرز کا اندراج بے حد ضروری ہے تا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا قردار ادا کر سکیں، انہوں نے بتایا کہ ووٹ کا اندراج نہ ہونے کی بنیادی وجوہات آ گاہی کا نہ ہونا یا شناختی کارڈ کی غیر موجودگی ہے ان دونوں صورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ڈی سی شیخوپورہ کی ہدایت سے ضلع بھر میں ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی جس کی بدولت رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد میں دیکھے جانے والے 271047 ووٹ کے فرق کو کم کرنے میں خاصی مدد ملے گی۔
تازہ ترین