• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں مردم شماری کیلئے سرکاری افسران کی ڈیوٹیاں لگنی شروع

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ  )ضلع سیالکوٹ میں مردم شماری کیلئے سرکاری افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کردی گئی ہیں ساتھ ہی زیر تربیت ماسٹر ٹرینرز سے ملازمین کی تربیت کا جلد آغاز کردیا جائے گااور 15فرروری تمام مردم شماری کیلئے تمام پیشگی انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے اور گورنمنٹ کی جانب سے ہدایات کے بعد ضلع سیالکوٹ میں آرمی کی مدد سے مردم شماری کا آغاز کردیا جائے گا‘ مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع /تحصیل کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے سنسز کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، اے سی سیالکوٹ توقیر الیاس چیمہ ، اے سی ڈسکہ راو¿ سہیل، لیفٹننٹ کرنل محمد خاور، میجر آصف، اورمردم شماری آفیسر سہیل حسین بھی موجود تھے ۔ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں قومی مردم شماری کے پہلے فیز میں ہی مردم شماری کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل اور ضلع کی سطح پر مردم شماری کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے تمام پیشگی انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے ۔
تازہ ترین