گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)سول ہسپتال کے لیور کلینک میں غریب مریضوں کے لئے پرچی فیس 2روپے کے بجائے 200 روپے مقرر کردی گئی ہے ،ہسپتال کے تمام شعبوں میں حکومت کی ہدایت کے مطابق پرچی فیس 2 روپے مقرر ہے مگر لیور کلینک میں فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے جس پر مریضوں نے احتجاج کیا ہے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیپاٹائٹس اور جگر کی دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی پریشان حال ہیں اور انہیں 200 روپے پرچی فیس ادا کرنا بھی مشکل ہے،دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 200 روپے فیس لیور کلینک انتظامیہ نے خود مقرر کی ہے۔