• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی چمن میں بر ساتی نا لے میں 3گا ڑیا ں بہہ گئیں

 کراچی /کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر/ایجنسیاں /جنگ نیوز)کراچی کےمختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی شروع ہوگئی جس سے شہر کا موسم سرد ہو گیا،اُدھر چمن میں شدید بارشو ں کے با عث بر ساتی نالے میں تین گا ڑیا ں بہہ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق نا ظم آباد،لیاقت آباد، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں بوندا باندی کی وجہ سے سڑکو ں پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں  مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق، سات زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہے ہیں ، صوبائی حکومت نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ بلوچستان میں شدید بارش اور برفباری نے تباہی مچا دی۔بارش کی وجہ سے ندی نالے آپے سے باہر ہو گئے ۔کوئٹہ کے علاقہ خروٹ آباد میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔قلات میں بھی برساتی نالے نے ایک مکین کی جان لے لی ۔چمن میں تیز بارش سے ندی نالیے بپھر گئے۔برساتی نالے میں تین  گاڑیاں بہہ گئیں، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔دوسری جانب حکومت بلوچستان نے مزیدتیز بارشوں کے پیش نظر سفری ہدایات جاری کر دی ہیں اہم مقامات پر بھاری مشینری پہنچا دی گئی جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ راشن، خیمے اور کمبل پہنچا دیے گئے۔ کوئٹہ، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں بارش کیساتھ برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ پشاور اور گردونواح کے علاقوں میں بھی بارش سے سردی بڑھ گئی۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، کشمیر، گلگت میں بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ سمیت پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
تازہ ترین