• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیخلاف ہماری تحریک منطقی انجام تک ضرور پہنچے گی،سراج الحق

لاہور(نیوزایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں موجود چھ سو کرپٹ لوگ جیل چلے جائیں تو پاکستانی قوم کی کرپشن سے ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے گی،کرپشن کے شیش ناگوں اور بچھوئوں کو پکڑے بغیر ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔وزیر اعظم کے بعد موجودہ اور سابقہ حکمرانوں سمیت سب کو احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے،ہمارے وکیل کے دلائل کے جواب میں وزیر اعظم کے وکیل وضاحتیں پیش کررہے ہیں،وزیر اعظم اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے بچوں کے نام پاناما لیکس میں ہیں۔کرپشن کنگز کے گرفت میں آتے ہی لوٹا گیا قومی سرمایہ ملک میں آنا شروع ہوجائے گا۔کرپشن کے خلاف تحریک اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاناما لیکس مقدمہ کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کی قانونی کمیٹی کے چیئرمین اسد اللہ بھٹو اور پاناما کیس میں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف بٹ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایک طرف کرپشن سے ہاتھ رنگنے والے اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہیں اور دوسری طرف غریب عوام بھوک ،غربت ،مہنگائی ،جہالت اور بیماریوں جکڑے ہوئے ہیں ۔کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں اور ہوٹلوں میں گندے برتن دھونے اور سائیکل کی دکانوں اور ورکشاپوں پر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ حکمران قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے کو تیار نہیں ،تمام حقائق سامنے آنے کے باوجو دکوئی اپنی چوری کا اقرار نہیں کررہا۔
تازہ ترین