سکھر (بیورو رپورٹ)تمام پبلک ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ کئیر پروگرامز سے متعلق پروونشل اوور سائٹ اینڈ کو آرڈینیشن سیل کی چیئر پرسن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو 27جنوری کو صبح 11بجے ڈپٹی کمشنر آفس سکھر میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں گزشتہ تین ماہ نومبر، دسمبر اور جنوری کے دوران جاری رہنے والی پولیو مہم کا جائزہ لینے اور آئندہ ماہ فروری میں شروع ہونیوالی پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کی تیاریوں کے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گی۔