گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے اور گرم پانی پھینکنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ رخسار کی مدعیت میں آصف اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے، مقدمے میں جبری مشقت، تشدد اور جنسی زیادتی کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔
ڈاکٹر وں نے 15 سالہ ملازمہ سے زیادتی کی تصدیق بھی کردی ہے ، گزشتہ روز گارڈن ٹائون میں گھریلو ملازمہ کو گرم پانی سے چہرہ جھلسنے پر اسپتال لایا گیا تھا، واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو پولیس گرفتار کر چکی ہے ۔