قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس آج دن 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے ۔
اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی مشترکہ تحریک استحقاق اور فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا ۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، آفتاب شیرپائو، غلام احمد بلور، صاحبزادہ طارق اللہ، طارق بشیر چیمہ، سید نوید قمر، شیخ رشید احمد اور ڈاکٹر فاروق ستار شریک ہوں گے۔