• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشیں اور ممکنہ سیلاب‘ میئر راولپنڈی کا نالہ لئی اور ملحقہ علاقوں کا دورہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) میئر راولپنڈی سردار نسیم خان نے بارشوں کی پیشینگوئی اور اس حوالے سے نالہ لئی اور اسکے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایم ڈی واسا راجہ شوکت کے ہمراہ شہر کا ہنگامی دورہ کیا۔ میئر راولپنڈی نے لیاقت روڈ پر کھڑے بارشی پانی کو اپنی نگرانی میں صاف کروایا، بعدازاں وہ شہر کے مختلف علاقوں میں گئے اور نکاسی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے میئر کو بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ایمرجنسی یونٹس موتی محل، لیاقت باغ، کمرشل مارکیٹ، باغ سرداراں اور خیابان سرسید کے علاقہ میں قائم کئے گئے ہیں جہاں واسا کا عملہ 24گھنٹے الرٹ رہے گا۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے سکروجیٹنگ مشینیں، ڈی واٹرنگ پمپس اور سیور کلیننگ راڈنگ مشینیں بھی موجود ہیں۔ قبل ازیں ایم ڈی واسا نے نالہ لئی کے کناروں پر واقع علاقوں ندیم کالونی، جاوید کالونی، آریہ محلہ، جامع مسجد روڈ، مری روڈ، میٹروبس سٹیشنز، سیدپور روڈ اور سیٹلائٹ ٹاون کا دورہ کیا۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ٹال فری نمبر 1334‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج کے نمبر 0332-5123897مختص ہونگے۔  
تازہ ترین