راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ساڑھے 9کروڑ روپے سے زیادہ کی مشینری کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت کو ڈیمانڈ بھجوا دی ہے، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق یہ ڈیمانڈ وائس پریذیڈنٹ ملک منیر اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کے ذریعے پنجاب حکومت کو بھجوائی گئی ہے تاکہ اس مشینری کی فراہمی سے کینٹ میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جاسکے، جس نئی مشینری کی ڈیمانڈ کی گئی ہے اس میں تین کروڑ روپے مالیت کا ایکسیویٹر، 2کروڑ روپے مالیت کے دو ویکیوم مکینیکل سویپر، 4کروڑ روپے کی مالیت کے چار کمپیکٹر، کوڑے کو لوڈ کرنے کیلئے پچاس لاکھ روپے کی مالیت کے دو ٹریکٹرجبکہ 13لاکھ روپے مالیت کا بلیڈ کا ٹریکٹر شامل ہے، شعبہ سینی ٹیشن حکام کے مطابق یہ مشینری آ جانے سے ہم کینٹ میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔