اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمدانجم نے ملاقات کی۔ وزیرِ داخلہ نے میجر جنرل ندیم احمد انجم کو بطور آئی جی ایف سی بلوچستان تعیناتی پر مبارکباد دی،ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ایف سی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیر داخلہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنی آخری جنگ بلوچستان کی سرزمین کو استعمال کرکے لڑنا چاہتا ہے، ایف سی نے بلوچستان میں ریاست کی رٹ کی بحالی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف سی کے ہر افسر اور جوان کا کردار قابلِ تحسین ہے،چوہدری نثار نے یقین دلایا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں ایف سی کی تمام ضرو ر یا ت کو پور ا کیا جائے گا،وزیرداخلہ نے کہاکہ بلوچستان کو پاکستان مخالف قوتوں سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کے دل و دماغ جیتنے کی ذمہ داری بھی ایف سی پر ہے۔