سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈپر واقع نواز کے منی ایکسچینج میں گزشتہ صبح چور د کان کے تالے اور شیشے کا دروازہ توڑ کر اندر گھس آئے اور تجوری کو توڑنے کی کوشش کرتے رہے اور ناکامی پر ٹوٹے ہوئے تالے اور باہر لگا ہوا سی سی ٹی وی کیمرہ ساتھ لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے میں اندر گھسنے والی2خواتین تھیں جبکہ انکے مرد ساتھی باہر کھڑے تھے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔