سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ) آگ سے جھلس کر جان کی بازی ہارنے والے دونوں بچوں کو انکی والدہ کے ہمراہ سپردخاک کردیا۔ سیالکوٹ کے علاقہ نواحی علاقہ سید پور روڈ کوبے چک پرائمری سکول کے پاس منگل کی شام30سالہ سلیمہ بی بی اور اسکے بچے2سالہ سفیان اور تین ماہ کا ذیشان جھلس کر جان بحق ہو ئے تھے جنکو کوبے چک قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ رابط پر تھانہ اہلکار ظہور الہی نے بتایا کہ سلیمہ بی بی کے بھائی تنویر کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہےجبکہ ایس آئی رزاق اس مقدمہ کی تفتیش کررہے ہیں۔