• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں

سیالکوٹ(جنید آفتاب سے) سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کا منصوبہ تکمیل آخری مرحلے میں ہے اور اس ضمن میں ممبر شپ شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں چمبر آف کامرس ڈیموکریٹک فاونڈر گروپ کے چیرمین کے چیرمین سہیل خاور میر نے رابط پر بتایا کہ سیالکوٹ ایس ایم ایز کا شہر ہے اور یہاں چھوٹے کاروباری افراد کو کافی مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ان کو موجود ہ جدید تقاضوں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کے لئے مشکلات کا سامنا ہے جن کے حل کے لئے ایک موثر فورم کی ضرورت تھی اسلئے اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کی اپنے ساتھیوں کی مد د شامل ہے۔
تازہ ترین