گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) جی ڈی اے ،واسا کے گورننگ باڈی اجلاس میں سیالکوٹ روڈ پر941ایکڑ پر جی ڈی اے سٹی بنانے کی منظوری دے دی گئی جبکہ فیز ون،ٹرسٹ پلازہ و جی ڈی اے کمرشل پلازہ کی دکانوں اور دفاتر کی کرایہ داری قانون میں ترمیم،انجینئر زکی پاور،واسا دائرہ کار73یونین کونسل تک بڑھانے،جی ڈی اے واسا کا بجٹ سال2016-2017نئی بھرتی اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔جی ڈی اے اجلاس کی صدارت چیئرمین و ایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مقبول احمد لنگاہ،ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ،نمائندگان حکومت پنجاب،فنانس ڈیپارٹمنٹ،پی اینڈ ڈی،لوکل گورنمنٹ،ہائوسنگ،کمشنر وڈپٹی کمشنر کے نمائندگان،پیر غلام فرید ایم پی اے اور عبدلرئوف مغل کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میںسیالکوٹ روڈ پر941ایکڑ رقبہ پر ایل ڈی اے سٹی کی طرز پرجی ڈی اے سٹی فیز1کے کنسلٹنٹ مقرر کرنے کیلئے ٹی او آر کی منظوری دی گئی اور بہت جلد اشتہار جاری کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔