گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے فیروز والا روڈ پر فیکٹری کو زائد المعیاد اشیا ئے ء خوردونوش رکھنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر سیل کر دیا، اروپ ٹاؤن میں پیزا کلب اور سویٹس اینڈ بیکرز کو خام مال کے ریکارڈ کی عدم دستیابی ، کھلے کوڑا دان اور فریزر کی ناقص حالت کی بنا پر 3000 اور6000روپے جرمانہ جبکہ کھیالی شاہ پور میں سویٹس شاپ مالک کو سابق نوٹس پر عمل در آمد نہ کرنے ، کیمیکل ڈرم کے استعمال اور غیر معیاری فوڈ کلر کے استعمال کی بنا پر 25000 اور 5000روپے جرمانہ کیا گیا۔