• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : سید برادری کے افراد کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) خیرپور کے رہائشی سید برادری کے افراد نے گھر پر قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، مظاہرین با اثر افراد کی زیادتیوں اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت ربن شاہ نے کی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ با اثر افراد نے ہمارے گھر پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھرپر قبضہ کر لیا ہے جس کے باعث ہم سردی کے موسم میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، گھر پر قبضے کی رپورٹ متعلقہ تھانے پر درج کرانے کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جس کے باعث ہم سخت سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ ہماری پولیس کے بالا حکام سے اپیل ہے کہ با اثر افراد کے خلاف کارروائی کر کے گھر سے قبضہ ختم کرایا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین