• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ملتان ،پنڈی میں 2 ہفتوں بعد 200 جگہوں پر وائی فائی مفت

Free Wifi
لاہور، ملتان اور راول پنڈی والوں کے لیے خوش خبری ہے، صرف دو ہفتوں بعد تعلیمی اداروں میں ہی نہیں مارکیٹوں اور اسپتالوں سمیت 200 مقامات پر وائی فائی کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے عوام کی آگاہی کےلیے باقاعدہ بورڈ نصب کر دیے ہیں، مفت وائی فائی کے استعمال کے لیے کسی پاس ورڈ کی ضرورت نہیں ہوگی صرف وائی فائی سرچ کریں، سلیکٹ کریں اور کنیکٹ ہوجائیں۔

اس حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے باقاعدہ بورڈ نصب کر دئیے گئے ہیں،موبائل کا بیلنس ختم ہوجائے یا نیٹ سگنل کمزور پڑنےلگیں،اب ان شہروں کے مکینوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،مفت وائی فائی کی سہولت کئی جگہوں پہ میسر ہو گی۔

پنجاب کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مارکیٹوں، بازاروں، تعلیمی اداروں کے باہر وائی فائی، اسنیپ شاٹ کے بورڈ آویزاں کردئیے۔

چیئرمین آئی ٹی بورڈ عمر سیف کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے لاہور سمیت تین شہروں میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے،دور جدید کی اس جدیدسہولت پرشہری بہت خوش ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ بہت بے تابی سے اس مفت وائی فائی سروس کے منتظر ہے۔
تازہ ترین