سیالکوٹ (نمائند ہ جنگ)محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایات کے بعد صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی نئے ڈپٹی کمشنر نظام کے نافذ کے بعد ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی جس میں ڈی سی ڈاکٹر آصف طفیل بطور چیرمین،سی او محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ بطور سیکرٹری،ڈی پی اوڈاکٹر محمد عابد، پرنسپل گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج پروفیسر ظفر چوہدری کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر انٹیلی جنس بیورو، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ و دیگر شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے فرائض میں غیر قانونی انسانی اعضا کی پیوند کاری کرنے والے افرادکے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ مانیٹرنگ اتھارٹی کو رپورٹ پیش کرنا شامل ہے۔