• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

231ملین روپے کا فراڈ،انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کا ملازم گرفتار

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے  سادہ لوح عوام سے دھوکہ دہی سے 231ملین روپے بٹورنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے ملازم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم چوہدری مسعود احمد پر الزام ہے کہ اُ س نے دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر ہری پور میں زمین کی فروخت میں سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے بٹورے  ہیں ۔ملزم نے اپنے آپ کو جعلی کا عذات کے  ذریعہ مالک ثابت کر کے کئی افراد سے کروڑوں روپے وصول کیے جس کی شکایات پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا  ۔ملزم سے مزید تفتیش کے لیے  اس کا  جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے انہیں بہت جلد احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔   نیب نے پہلے ہی مذکو رہ سکینڈل میں سات ملزمان کو گرفتار  کیاہیں ۔
تازہ ترین