ملتان،سکندر آباد(سٹاف رپورٹر)سیوریج پائپ کےنیچےدب کر8سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پیر مبارک شاہ کے قریب ہائی وے روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کیلئےکھدائی کی گئی ہےاور اسی جگہ پر سیوریج کے بڑے پائپ پڑے ہیں،بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز 8سالہ بچہ یوسف اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا ،اسی دوران اس کے اوپر سیوریج کا پائپ آگر اجس سے وہ نیچے دب گیا جس پر اہل علاقہ کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی جنھوں نےموقع پرپہنچ کر پائپ کوہٹایا تاہم بچہ جانبرنہ ہوسکا۔دوسری طرف واساترجمان کا کہنا ہے کہ بچے کی ہلاکت سے واسا ملتان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور مبارک شاہ کا علاقہ ملتان شہر کی حدود سے دورہے یہ علاقہ واسا ملتان کی حدود میں بھی شامل نہیں ہے۔