مردان ( نمائندہ جنگ ) مردان میں طورو کے علاقہ دفترو میں سابقہ دشمنی پر ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ، پولیس نے مقتول کے والد کے بیان پر ملزمان باپ بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔خان زادہ نے طورو پولیس کو بتایاکہ گذشتہ شب مرسلین نے اپنے بیٹوں اکرام اور نسیم ساکنان مصری بانڈہ کے ہمراہ گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے میر ابیٹافردوس لگ کر جان بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا جس کے ملزمان بعدازاں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔