گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالا شہرمیں دو روز سے جاری بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے گوجرانوالا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار پچھلے دو روز سے کوڑا اٹھانے کے لیے نہ آئے جس کے باعث شہریوں نے کوڑا گلی محلوں میں پھینکنا شروع کردیا جس سے گلی محلوں میں تعفن سمیت گٹر بند ہونا شروع ہوگئے ۔